Wednesday , August 10 2022

پاکستان آنے پر بنگلا دیش ٹیم کے شکرگزار ہیں

پاکستان کی قوت ہمیشہ بولنگ رہی ، دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے، عالمی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھا جاسکتا، ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل یہ ہوم گراو¿نڈ پر تیاریوں کا اچھا موقع ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، میڈیا سے گفتگو
لاہور(اعتماد نیوز)قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ پاکستان آنے پر بنگلا دیش ٹیم کے شکرگزار ہیں،پاکستان کی قوت ہمیشہ بولنگ رہی ، دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے، عالمی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھا جاسکتا، ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل یہ ہوم گراو¿نڈ پر تیاریوں کا اچھا موقع ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ پاکستان کی قوت ہمیشہ بولنگ رہی لیکن دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے، بنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی 6 اہم پلیئرز سری لنکا میں جاری ایشین کپ میں شریک ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ عالمی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھا جاسکتا، ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل یہ ہوم گراو¿نڈ پر تیاریوں کا اچھا موقع ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق کوچ مارک کولز کا کام کرنے کا انداز بہترین تھا، ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، چھوٹی موٹی چیزیں ہوتی رہتی ہیں تاہم ان کے سخت رویہ کے مثبت نتائج بھی حاصل ہوئے، ندار ڈار کی قومی ٹیم میں شمولیت کے بجائے بگ بیش لیگ کھیلنے کے سوال پر بسمہ معروف نے کہا کہ فیصلہ بورڈ نے کیا ہے تاہم پاکستانی کرکٹرز کو ایک بڑے پلیٹ فارم پر کھیلنے کی ضرورت تھی، اگر ندا کو موقع ملا تو اچھی بات ہے۔


About

Skip to toolbar