Wednesday , July 15 2020

پاکستانی کھلاڑیوں کا انگلینڈ میں قرنطینہ، انڈور گیمز کے مزے

اعتماد نیوز

لندن : پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے مانچسٹر پہنچ گئی۔

پاکستانی کھلاڑیوں کو انگلينڈ میں 14 دن کیلئے قرنطينہ کردیا گیا۔

برطانیہ پہنچنے پر قومی کرکٹرز کے کرونا ٹيسٹ مکمل ہوگئے، اسکواڈ ميں شامل کھلاڑيوں اور آفيشل کے ٹيسٹ ای سی بی کے ميڈيکل پينل نے لئے۔

اظہرعلی اليون 13 جولائی سے باقاعدہ پريکٹس کا آغاز کرے گی۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم 2 انٹرنل پريکٹس ميچز کھيلے گی۔

پاکستانی کھلاڑی قرنطینہ کے دوران ٹیبل ٹینس اور اسنوکر کھیل کر وقت گزاریں گے۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar