Tuesday , December 1 2020

وفاق نے مصنوعی گندم بحران پیدا کیا ہے، سندھ میں اس کی وافر مقدار موجود ہے، اسماعیل راہو

اعتماد نیوز

کراچی: وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے صوبے میں گندم بحران کی خبروں کو مسترد کردیا۔

ایک بیان میں وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ صوبے میں گندم کی کوئی قلت نہیں اور گندم کی قلت پنجاب میں بھی نہیں ہے، وفاق نے جان بوجھ کر مصنوعی بحران پیدا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال ملک میں 2 کروڑ 60 لاکھ ٹن گندم پیدا ہوئی ہے ،پاکستان کی ماہوار کھپت 21 لاکھ ٹن ہے۔

وزیر زراعت نے کہا کہ ابھی فصل اترے 2 ماہ ہوئے ہیں اور پنجاب، کے پی میں گندم ختم ہوگئی، سندھ میں فلورملز کے پاس بھی گندم کا اسٹاک موجود ہے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ پاسکو اور صوبائی حکومتوں کے پاس 68 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، اس وقت ایک کروڑ ٹن سے زائد گندم پرائیویٹ سیکٹر کے پاس ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں نرخ زیادہ ہونے کی وجہ سے سندھ کی گندم پنجاب جا رہی ہے۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar