Wednesday , December 2 2020

وفاقی ھکومت صنعت و تجارت کی بحالی کیلئے شرح سود کو مزید کم کر کے پانچ فیصد تک لانے پر سنجیدگی سے غور کرے۔

اسلام آباد ( اعتماد نیوز) وفاقی ھکومت صنعت و تجارت کی بحالی کیلئے شرح سود کو مزید کم کر کے پانچ فیصد تک لانے پر سنجیدگی سے غور کرے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ کرونا وائرس نے دنیا بھر میں کاروبار اور معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب کئے ہیں یہی وجہ ہے کہ بہت سے ممالک نے کاروباری طبقے اور معیشت کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے شرح سود میں واضح کمی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیا اور انڈونیشیا میں اس وقت شرح سود 4.50فیصد، انڈیا میں 4.40فیصد، چین میں 3.85%، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ میں 0.75فیصد، جاپان میں 0.10فیصد ہے جبکہ امریکہ و یورپ میں شرح سود زیرو فیصد ہے جبکہ ان ممالک کے ساتھ پاکستان کا موازنہ کیا جائے تو ہمارا شرح سود ابھی بھی خطے میں زیادہ ہے ۔ آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں کاروبار اور صنعتیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں جس وجہ سے کاروباری طبقے کو بینکوں کے قرضوں اور مارک اپ کی ادائیگی میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے چھوٹے کاروباروں کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں تین ماہ کی چھوٹ دے کر ایک بہتر فیصلہ کیا ہے تاہم انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کمرشل بینکوں کے ساتھ بات چیت کر کے صنعتی وکاروباری اداروں کو قرضوں اورمارک اپ کی ادائیگی میں بھی کم از کم چھ ماہ کی چھوٹ فراہم کرنے کی کوشش کرے تاکہ بزنس کمیونٹی کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے میں سہولت محسوس کرے اور اس قابل ہو کہ قرضوں کی ادائیگی کر سکے۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar