Tuesday , October 20 2020

وفاقی حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا

اعتماد نیوز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر عوامی مقامات پر چہرے کو ڈھانپنے والے ماسک کو پہننا لازمی قرار دیدیا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے حکومتی فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننا ضروری ہے، اس سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرینگے، ماسک پر پابندی کے حوالے سے سختی کی جائے گی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ کورونا وائرس کے خلاف امریکی کمپنی کی دوا ‘’رمِڈزویئر” موثر ثابت ہوئی ہے۔ پاکستان بھی اسے بنائے گا اور دنیا کے 127 ممالک کو ایکسپورٹ کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ تمام صوبائی وزائے صحت سے مل کر ایک قومی پروگرام وی کیئر تشکیل دے کر ایک لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ کا بندوبست کیا ہے۔ پاکستان کی پانچ صف اول کی میڈیکل جامعات کے ذریعے اس ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل کرینگے۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar