Tuesday , December 1 2020

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مزدوروں کے روزگار کی بحالی کی کوششوں کوپنجاب حکومت نے سبوتازکردیا

لاہور(اعتماد نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مزدوروں کے روزگار کی بحالی کی کوششوں کوپنجاب حکومت نےسبوتازکردیا،وزیراعظم عمران خان نے کوروناکی وجہ سے ملک میں ہونیوالے لاک ڈاؤن سے بے روزگار ہونیوالے مزدورطبقہ کوبھوک سے نجات دلانے کے لئے کنٹرکشن انڈسٹری15اپریل سے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعدگورنمنٹ سیکٹرمیں ایس اوپیزپرعمل کرتے ہوئے تعمیراتی کام شروع ہوگئے جس سے مزدورطبقہ کوروزگارملناشروع ہوگیالیکن حکومت پنجاب نے ایک ماہ قبل اچانک بغیرکسی وجہ کے پنجاب کے تمام ترقیاتی کاموں کے لئے مخصوص فنڈزفریزکردیئے جس سے کنٹریکٹرز کوترقیاتی کاموں کی ادائیگیاں بند ہوگیئں۔ادائیگیاں بندہونے کی وجہ سے کنٹریکٹرزنے ترقیاتی کام بندکردیئے اورمزدوروں کوفارغ کردیا۔جس سے بے روزگارہونے والے مزدوروں کے گھروں میں دوبارہ فاقوں کی نوبت آناشروع ہوگئی ہے۔مزدوروں کاکہناہے کہ ہم وزیراعظم پاکستان کے اعلان کے بعد کنٹرکشن انڈسٹری کے کھلنے سے روزگارملنے پربہت خوش تھے لیکن پنجاب حکومت کے ترقیاتی کاموں کے فنڈزکے فریزہونے پردوبارہ بے روزگارہوگئے ہیں۔اورہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے پنجاب میں دوبارہ تعمیراتی شعبہ کھولنے کامطالبہ کیاہے۔اس سلسلہ میں کنٹریکترزکاکہناہے کہ پنجاب حکومت نے ترقیاتی کاموں (اے ڈی پی، پی ایس ڈی پی اوردیگر)سکیموں کے فنڈزفریزکردیئے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ادائیگیاں نہیں ہورہیں اور ہمیں مجبوراًجاری ترقیاتی کاموں کوروکناپڑاہے۔ترقیاتی محکموں کے افسران کاکہناہے کہ حکومت پنجاب نے ہمیں اعتمادمیں لیئے بغیرہی تمام ترقیاتی فنڈزاچانک واپس لے لئے جس کی وجہ سے ہم کنڑیکٹرزکوادائیگیاں نہیں کرپارہے اورکنٹریکٹرزنے ترقیاتی سکیموں پرکام بندکردیئے ہیں


About

Muhammad Imran Khan Lohani

Leave Comment

Skip to toolbar