Saturday , October 31 2020

ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں یوگنڈا اور ایتھوپین ایتھلیٹ کے ورلڈ ریکارڈ

ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں یوگنڈا اور ایتھوپین ایتھلیٹ کے ورلڈ ریکارڈ

ویلنشیا (اعتماد نیوز) ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں یوگنڈا کے جوشوا شپیتی نے 10ہزار میٹر ریس میں اور خواتین کے ایونٹ میں ایتھوپیا کی لیسنبیٹ نے 5 ہزار میٹر ریس میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔اسپین کے شہر ویلنشیا میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے جوشوا شپیتی نے 10 ہزار میٹر ریس 26 منٹ اور 11 سیکنڈ میں مکمل کرکے ریس جیت لی۔

24 سالہ جوشوا شپیتی نے ایتھوپیاکے کینینیسا بیکیلے کا 15 سالہ ریکارڈ صرف 6 سیکنڈز کے فرق سے توڑ دیا۔دوسری جانب خواتین کے ایونٹ میں5 ہزار میٹر ریس ایتھوپیا کی لیسنبیٹ گیدی کے نام رہی۔22 سالہ گیدی نے مقررہ فاصلہ 14 منٹ اور 6.2 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے اپنی ہم وطن دی بابار کا ریکارڈ توڑ ڈالا جو انہوں نے 2008 میں 14 منٹ اور 11.15 سیکنڈز میں بنایا تھا۔ریکارڈ توڑنے کے بعد گیدی کے مطابق ان کا بہت پرانا خواب پورا ہوگیا ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar