Saturday , October 24 2020

واہگہ کے راستے افغان تجارت بھی معطل ، افغانستان سے آنےوالے تجارتی ٹرکوں کو واہگہ باڈر پر روکدیا گیا

واہگہ کے راستے افغان تجارت بھی معطل ، افغانستان سے آنےوالے تجارتی ٹرکوں کو واہگہ باڈر پر روکدیا گیا
لاہور: 08 اگست( اعتماد نیوز)پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد واہگہ کے راستے افغان تجارت بھی معطل کر دی گئی ، افغانستان سے آنے والے تجارتی ٹرکوں کو واہگہ باڈر پر روک دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے اثرات دونوں ممالک کی تجارت پر بھی پڑے ہیں ۔ گزشتہ روز افغانستان سے آکر واہگہ کے راستے بھارت جانے والے تجارتی ٹرکوں کو واہگہ باڈر سے پیچھے ہی روک دیا گیا ۔ ڈرائیوروں کے مطابق ٹرکوںمیں خشک میوہ جات ہیں جو بھارت جانے ہیں ۔ انہیں پیشگی کوئی اطلاع نہیں تھی کہ انہیںبھارت جانے سے روک دیا جائے گا۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar