Wednesday , December 2 2020

ن لیگ میں کوئی ضمیر فروش نہیں رہے گا، شہباز شریف

اسلام آباد: 02 اگست (اعتماد نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سینیٹ چیئرمین کے عدم اعتماد تحریک میں ناکامی پر جن سینیٹرز نے اپنے ضمیر بیچے انہیں سامنے لاکر ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

اسلام آباد میں شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ پر سینیٹ چیئرمین کے انتخابات میں شکست پر پارٹی کے سینیٹرز کا اہم اجلاس طلب کیا جس میں سینیٹر راجہ ظفر الحق، پرویز رشید، ڈاکٹر آصف کرمانی، جاوید عباسی، مصدق ملک، مشاہد حسین سید اور مشاہد اللہ خان، عبد القیوم، محمود الحسن سمیت دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں شہباز شریف نے چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر اراکین سے تشویش کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘کل سینیٹ اجلاس میں ہارس ٹریڈنگ جیت گئی اور جمہوریت ہار گئی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘جمہوریت کے وقار کو ایک مرتبہ پھر مجروح کیا گیا، اس سے صرف اپوزیشن کا نقصان نہیں ہوا’۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ ‘تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات تلاش کریں گے، جنہوں نے ضمیر فروشی کی ہے انہیں سامنے لایا جائے گا’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اپوزیشن کے کچھ سینیٹرز نے حکومت کے ساتھ مل کر سینیٹ اور اپنا وقار تباہ کیا ہے، ضمیر فروشی کرنے والے ارکان کو تلاش کریں گے اور کارروائی ہوگی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘تمام اپوزیشن مل کر آئندہ کا لائحہ تیار کرے گی.


About

Leave Comment

Skip to toolbar