Tuesday , October 20 2020

میری جو بھی کامیابیاں ہیں وہ میرے پیارے ملک پاکستان کے نام ہیں ، گلوکار امانت علی

اعتماد نیوز

لاہور: نامور گلوکار امانت علی نے کہا ہے کہ میںنے انٹر نیشنل میوزک بینڈ نیکسن کے ساتھ بھی پرفارم کیا ہے اور میرا شمار ان خوش قسمت گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوںنے عالمی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے ۔

ایک انٹر ویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے دس میوزیکل انسٹرومنٹس کا استعمال کرنا آتا ہے بلکہ ان پر عبور حاصل ہے ۔ اتنی کم عمری میں خدا کی ذات نے مجھے جو شہرت اورمقام عطا کیا ہے اس پر اس ذات پاک کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔

امانت علی نے کہا کہ میںنے بھارت میں بھی اپنی گائیکی کے ذریعے صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور یہ در حقیقت پاکستان کو تسلیم کرانے کے مترادف ہے میری جو بھی کامیابیاں ہیں وہ میرے پیارے ملک پاکستان کے نام ہیں ۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar