Friday , September 22 2023

مشکل وقت میں پاکستان نےفلسطینی مسلمانوں کی حمایت کی، سربراہ حماس

لاہور(اعتماد نیوز) فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے جماعت اسلامی پشاور کی ریلی سے خطاب میں مشکل وقت میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی مدد اور تائید کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں جماعت اسلامی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جس سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے بھی براہ راست خطاب کیا۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف کامیابی ہماری ہوگی، کامیابی جہاد کی ہوگی اور اس فتح میں پاکستان بھی ہمارے ساتھ ہے۔ فلسطینی عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے شکرگزار ہیں۔
سربراہ حماس نے اپنے خطاب میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قوم نے مظاہروں کے ذریعے اور پوری قوت سے فلسطین کا ساتھ دیا اور میں امید کرتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان بھی عملی اقدامات اٹھائیں گے اور تمام مسلم ممالک کے سربراہوں کے ساتھ حکمت عملی طے کریں گے۔
واضح رہے کہ جارحیت پسند اسرائیل نے غزہ میں 11 روز تک مسلسل بمباری کی جس کے نتیجے میں 250 سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں عمارتیں تبا ہوگئیں۔ شہید ہونے والوں میں 66 بچے اور درجن سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

About

Muhammad Imran Khan Lohani
Skip to toolbar