Tuesday , October 20 2020

ماں ایک انمول رشتے کا نام ہے جو سراپا محبت اور وفا ہوتی ہے‘شہبازشریف

اعتماد نیوز

خالق کائنات نے انسان سے اپنے تعلق کو بھی ماں کے رشتے سے تعارف بخشا ہے جس سے اس کے مرتبہ کا اندازہ ہوتا ہے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ ماں ایک انمول رشتے کا نام ہے جو سراپا محبت اور وفا ہوتی ہے ،خالق کائنات نے انسان سے اپنے تعلق کو بھی ماں کے رشتے سے تعارف بخشا ہے جس سے اس کے مرتبہ کا اندازہ ہوتا ہے۔ماں کے عالمی دن پر اپنے پیغام مےں شہبازشرےف نے کہاکہ ماں ایک سانجھے رشتہ کا نام ہے اور انسان کی جائے پناہ ہے ،ہر ماں کو سلام ہے جس کی محبت، شفقت، وفا، قربانی اور خلوص سے ہی زندگی سانس لے رہی ہے۔اللہ تعالی نے ماں کے پیروں کے نیچے جنت رکھ کر پیغام دیا کہ ہم نے ماں کو راضی کر لیا تو رب راضی ہو جائے گا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ماں کے ادب، اس سے محبت، اور خدمت کی بہترین مثال ہے،میں تمام ماں کے ساتھ اپنی ماں کو بھی سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی دعائیں ہمیں ہر طوفان سے بچاتی ہیں ۔ہم شہدا کی ماں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جن کے لخت جگر مادر وطن اور قوم کی حرمت و عزت پر قربان ہوگئے ۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar