Saturday , October 24 2020

لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے

لاہور(اعتماد نیوز)پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے جسکی وجہ سے شائقین کرکٹ جو میچ دیکھنے کے لئے سٹیڈیم آئے ان کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا او ر اس کے علاوہ ایسے لوگ جو سٹیڈیم کے قریب سے گزرے ان کو بھی میچ کے دوران کئے گئے سخت سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں بڑی تعداد میں سیکورٹی تعینات کی گئی تھی تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کو سٹیڈیم بھی سخت حفاظتی حصار میں لایا گیا اور اس موقع پر ٹریفک کو مکمل طور پر روک دیا گیا ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران سٹیڈیم کے چاروں اطراف پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ کمانڈوز نے بھی فرائض سر انجام دئیے اور میچ کے دوران چوکنا کھڑے نظر آئے جبکہ سٹیڈیم کے اندر بھی میچ کے دوران سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے یاد رہے کہ دس سال قبل قذافی سٹیڈیم کے قریب ہی سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے اسی پیش نظر میچ کے دوران سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں


About

Muhammad Imran Khan Lohani

Leave Comment

Skip to toolbar