Friday , September 22 2023

قیصر ثنا اللہ عید الفطر پر تھیٹرز کھلوانے کےلئے کاوشوںمیں ساتھ نہ دینے پر دلبرداشتہ ہو گئے

قیصر ثنا اللہ عید الفطر پر تھیٹرز کھلوانے کےلئے کاوشوںمیں ساتھ نہ دینے پر دلبرداشتہ ہو گئے

ٹوٹی ٹانگ کےساتھ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کےساتھ میٹنگز کیں،پروڈیوسرز، تھیٹر مالکان اور فنکارساتھ چلنے کیلئے تیار نہیں‘ گفتگو

لاہور اپریل 27 (اعتماد نیوز) چیئرمین آرٹسٹ ،پروڈیوسرز ایسوسی ایشن قیصر ثنا اللہ عید الفطر پر تھیٹرز کھلوانے کےلئے کاوشوںمیں ساتھ نہ دینے پر دلبرداشتہ ہو گئے تاہم اس کے باوجود انہوں نے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

قیصر ثنا اللہ نے کہا کہ میں نے ٹوٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ تیرہ روز میں دس میٹنگز کی ہیں۔پروڈیوسرز، تھیٹر مالکان اور فنکاروں کو ملاقات کےلئے ہمراہ چلنے کے لئے پیغامات بھجواتا ہوں لیکن اسے کسی خاطر میں نہیں لایا جاتا اور کوئی اپنے آفس اور کوئی اسسٹنٹ کو بھجوا دیتا ہے ۔کمشنرلاہور نے وعدہ کیا تھاکہ آپ پریشان نہ ہو ں لیکن محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے بندش کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ پروڈیوسرز، فنکاروںاور مالکان کی عید خراب نہ ہو اور ایس او پیز کے ساتھ تھیٹرز کھل جائیں لیکن مجھے ایسے لگ رہا ہے جیسے میں سوئی ہوئی قوم کی جنگ لڑ رہا ہوں۔ گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی ، فیصل آباد،گجرات اور شیخوپورہ کے تھیٹرز کی بات کرنا تو درکنار لاہورمیں رہنے والے ساتھ نہیں چل رہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں دلبرداشتہ ہونے کے باوجود اپنی کاوشیں جاری رکھوں گا باقی جو رب کی ذات کو منظور ہوگا وہی ہوگا۔


About

Skip to toolbar