Saturday , August 8 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا انعقادسترہ جولائی کوہوگا

اعتماد نیوز

ڈربی: قومی کرکٹ ٹیم کے 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا انعقادسترہ جولائی کوہوگا۔ پی سی بی کی جانب سے میچ کے اوقات کار جاری نہیں کئے گئے تاہم جلد جاری کر نے کااعلان کیا گیا ہے ۔

اکیس جولائی کو قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن بذریعہ ویڈیو کانفرنس، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کےلئے دستیاب ہوگا۔

اس حوالے سے تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔ 22جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔

یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ ان سیشنز کی ویڈیوز اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا۔23جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ ان سیشنز کی ویڈیوز اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا۔24تا 27جولائی تک قومی کرکٹ ٹیم کے4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا انعقاد ہوگا ۔

میچ کے اوقات کار جلد جاری کردئیے جائیں گے۔ 28جولائی کو قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن بذریعہ ویڈیو کانفرنس، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس حوالے سے تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔29جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ ان سیشنز کی ویڈیوز اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا۔

30جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔یکم اگست کو قومی اسکواڈ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ڈربی سے مانچسٹر روانہ ہوگا ۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar