Wednesday , July 15 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے 20 کھلاڑی اور مینجمنٹ کے 11 اراکین انگلینڈ روانہ

گرین شرٹس دورہ انگلینڈ کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

لاہور (اعتماد نیوز) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوگئی۔ گرین شرٹس دورہ انگلینڈ کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
انگلینڈ روانہ ہونے والے قومی اسکواڈ میں 20 کھلاڑی اور 11 مینجمنٹ کے اراکین شامل ہیں جب کہ بولنگ کوچ وقار یونس اور فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ان کے علاوہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی 2 ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد ٹیم کا حصہ بن سکیں گے۔
مانچسٹر پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ووسٹر میں 14 روزہ قرنطینہ گزارنے کے بعد پریکٹس کرے گی جس کے بعد وہ 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی۔ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم چار روزہ میچز کھیلے گی۔دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم ہوں گے۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar