Wednesday , August 10 2022

فواد چوہدری چاند چاند کھیلتے رہیں، عید کا فیصلہ علماء کرام ہی کریں گے، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ عید کا فیصلہ علماء کرام ہی کریں گے.

وفاقی وزیرفواد چوہدری کی پريس کانفرنس پررد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اچھے دوست ہیں، لیکن آج کل چاند چاند کھیل رہے ہیں،عید کا فیصلہ علماء کرام ہی کریں گے۔

فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے اور چاند آج شام کو نظر آجائے گا۔

وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج کرے گی۔

پیرنورالحق قادری نے واضح کیا کہ شریعت اور دین چاند کی رو یت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے،شہادت اور رویت کیلئے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جا سکتی ہے۔

نورالحق قادری نے مزید بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق پاکستان کےعوام اورحکومت عید منائیگی، اس دفعہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندہ کو بھی مرکزی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔


About

Skip to toolbar