Tuesday , December 1 2020

فلپائن میں منشیات کے خلاف جنگ میں ہلاک ہونے والی کی تعداد آٹھ ہزار

اعتماد نیوز

منیلا: فلپائنی پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ چار برس سے منشیات کے خلاف جاری جنگ میں مجموعی طور پر آٹھ ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات اہم ہے کہ صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے چار برس قبل برسراقتدار آنے کے بعد ملک بھر میں منشیات فروشوں اور اس دھندے میں ملوث افراد کے خلاف جنگ کا اعلان کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ فقط ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں پولیس نے اس سلسلے میں نو ہزار کارروائیاں کیں، جن میں ایک سو انیس مشتبہ افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس کا کہناتھا کہ جولائی 2016 سے اب تک دو لاکھ چونسٹھ ہزار چھتیس ایسے آپریشن کیے گئے ہیں، جن میں تین لاکھ ستاون ہزار انہتر افراد کو گرفتار کیا گیا۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar