Sunday , July 5 2020

فرانس کے سابق وزیر اعظم فرانسو ویون کو اپنی بیوی کو جعلی ملازمت تفویض کرنے کے معاملے میں قصوروار ثابت ہونے پر پانچ سال قید کی سزا

اعتماد نیوز

پیرس: فرانس کے سابق وزیر اعظم فرانسو ویون کو اپنی بیوی کو جعلی ملازمت تفویض کرنے کے معاملے میں قصوروار ثابت ہونے پر پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق 2017ءکے صدارتی انتخابات میں ویون کی جعلی ملازمت کے واقعے نے فرانس کے سیاسی ایوانوں میں بڑے پیمانے پر ہل چل پید ا کر دی تھی۔پیرس فوجداری عدالت نے انہیں پانچ سال قید کے ساتھ تین لاکھ 75 ہزار یورو جرمانے کی بھی سزا سنائی ہے۔جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں انہیں دس سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

اسی کیس میں سابق فرانسیسی وزیراعظم کی اہلیہ پینیلوپ جو اس معاملے میں مجرم قرار دی گئی ہیں۔کو تین سال قید اور پونے چار لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنای گئی ہے۔فلن اور ان کے ساتھی ، مارکو جولو ، سابق معاون فرانکوئس فلن ، کو بھی فرانسیسی ایوان نمائندگان کو 10 لاکھ یورو سے زیادہ کی ادائیگی کی سزا سنائی گئی۔کیس میں ایک تیسری شخصیت مارک گولو کو بھی جو سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی رہے ہیں کو فرانسیسی پارلیمنٹ کو ایک ملین یورو کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔تاہم دونوں میاں بیوی اور ان کے معاون نے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ویون 2007ءسے 2012ءکے درمیان فرانس کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar