Tuesday , October 4 2022

فحش فلموں کی اداکارہ کی سالگرہ مشہور پہلوان آپس میں لڑ پڑے

پارٹی میں معروف ریسلر گولڈ برگ مخالف ریسلر ڈولف زگلر کے لڑنے کی ویڈیو سامنے آگئی
لاس ویگاس (اعتماد نیوز) امریکی شہر لاس ویگاس میں فحش فلموں کی ایک اداکارہ کی سالگرہ تقریب کے دوران لیجنڈری ریسلر گولڈ برگ مخالف ریسلر ڈولف زگلر سے لڑ پڑے۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق تین بار کے عالمی چیمپیئن گولڈ برگ لاس ویگاس کے سِن سٹی (گناہوں کا شہر) گئے تھے جہاں ان کا سامنا مخالف ریسلر ڈولف زگلر سے ہوا۔ موخرالذکر ریسلر وہاں فحش فلموں کی اداکارہ کینڈرا لسٹ کی سالگرہ کی تقریب میں شریک تھے۔تقریب کے دوران دونوں ریسلرز کا جب آمنا سامنا ہوا تو وہ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جس پر پارٹی میں موجود لوگوں نے بڑی مشکل سے دونوں کو علیحدہ کیا۔ جن لوگوں نے گولڈ برگ اور زگلر کی لڑائی ختم کرائی ان میں یو ایف سی فائٹر ایرک آندرس بھی شامل تھے۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں گولڈ برگ نے کہا کہ ویگاس میں جو ہوا وہ صرف وہیں تک محدود نہیں رہے گا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دونوں ریسلرز میں ہونے والی لڑائی اصلی تھی یا یہ بھی ڈبلیو ڈبلیو ای کی فائٹس کی طرح پہلے سے طے شدہ تھی۔


About

Skip to toolbar