Tuesday , December 1 2020

شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ، حکومت مخالف پالیسی واضح کرنے میں ناکام

اعتماد نیوز

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو کورونا وائرس سے صحتیابی پر مبارکباد دی اور ان سے ان کے بڑ ے بھائی محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی ۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے ملک کے موجودہ معاشی حالات ، نیب قانون میں ترمیم ، عید الاضحی کے بعد مجوزہ اے پی سی کے انعقاد سمیت مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے ملک کی معاشی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہر طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہے ۔ حکومت کی پالیسیاں ملک کو تنزلی کی جانب لے کر جارہی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماﺅں نے نیب قانون میں ترمیم کے حوالے سے بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر عید الاضحی کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی مجوزہ اے پی سی بارے اور اس کے ایجنڈے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور مستقبل میں بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar