Wednesday , July 15 2020

شوبز اور فیملی میں توازن رکھنے کا ہنر سیکھ لیا ہے ‘ ثنا فخر

اعتماد نیوز

لاہور: نامور اداکارہ ثنا فخر نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھی بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور اس میں غفلت برتنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،کسی بھی شادی شدہ اداکارہ کےلئے شوبز اور فیملی میں توازن رکھنا انتہائی مشکل ہے لیکن میں نے یہ ہنر سیکھ لیا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں ثنا فخر نے کہا کہ اولاد ہمارا اثاثہ ہے اور میں ان کی ایسی تربیت کرنا چاہتی ہوں جس سے یہ اچھے انسان بنیں ، بڑھتی عمر کے بچوں کےلئے ماں باپ کی توجہ نا گزیر ہے بصورت دیگر ایسے نتائج نکلتے ہیں جس کی وجہ سے انسان کوساری زندگی پچھتانا پڑتا ہے ۔ ثنافخر نے کہا کہ میرے بچے میری ترجیح ہیں اور ان سے متعلق امور پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جس میں ان کی تعلیم اور تربیت سر فہرست ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بچے زندگی میں کامیابیاں حاصل کریں لیکن جہاں تک بچے مستقبل میں کس شعبے میںجائیں گے یہ ان پر منحصر ہے لیکن ماں باپ ہونے کی حیثیت سے انہیں اپنی مشاورت ضروردیں گے۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar