Tuesday , October 20 2020

شرٹ اتارنے کی فرمائش کرنے والوں کو خاتون اسپورٹس اینکر کا کرارا جواب

بعض اوقات معروف شخصیات اپنے مداحوں کی فرمائش پوری بھی کردیتے ہیں، تاہم بعض مرتبہ مداح ایسی نامناسب فرمائش کردیتے ہیں جنہیں پورا کرنا شخصیات کے بس کی بات نہیں ہوتا۔

ایسی ہی کچھ فرمائش اٹلی کے افراد نے معروف اسپورٹس اینکر، ماڈل و اداکارہ 28 سالہ ڈائلٹا لیوٹا سے اس وقت کی جب وہ ایک فٹ بال میچ کی میزبانی کے فرائض سر انجام دینے کے لیے گراؤنڈ میں پہنچیں۔

ڈائلٹا لیوٹا اٹلی کے سان پاؤلو اسٹیڈیم میں نیپولی اور بریشیا کلب کی ٹیموں کے میچ کی میزبانی کرنے پہنچیں تو انہیں دیکھ کر ان کے مداح جذباتی ہوگئے اور ان سے انتہائی نامناسب فرمائش کر ڈالی۔

رپورٹ کے مطابق مداحوں نے بھرے گراؤنڈ میں ڈائلٹا لیوٹا سے اپنی ٹی شرٹ اتارنے کی فرمائش کی جس پر پہلے تو معروف اینکر ہنس پڑیں، تاہم بعد میں نامناسب فرمائش کرنے والوں کو انہوں نے کرارا جواب دیا۔
ڈائلٹا لیوٹا نے مداحوں کو ڈاؤن تھمب کا اشارہ کرتے ہوئے انہیں نامناسب خواہش کرنے پر خاموش رہنے اور دوبارہ ایسا مطالبہ نہ کرنے کا کہا۔

ڈائلٹا لیوٹا کی جانب سے مداحوں کو دیے گئے کرارے جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور کئی افراد نے اداکارہ و ماڈل کی بہادری کی تعریف کی۔

یہ پہلے موقع نہیں تھا کہ ڈائلٹا لیوٹا سے مداحوں نے کوئی فرمائش کی ہو، تاہم پہلی بار ان سے نامناسب فرمائش کا مطالبہ کیا گیا۔

ڈائلٹا لیوٹا لندن کے ملٹی نیشنل اسپورٹس چینل ’ڈی اے زیڈ این‘ اٹالیہ میں اسپورٹس اینکر کی خدمات سر انجام دینے سمیت مقامی ایف ایم ریڈیو پر پروگرام کرتی ہیں۔

ڈائلٹا لیوٹا اٹلی کی ٹی کی معروف شخصیات میں شمار کی جاتی ہیں اور وہ بطور ماڈل بھی جلوے دکھاتی دکھائی دیتی ہیں۔

ڈائلٹا لیوٹا سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور انسٹاگرام پر اپنے بولڈ انداز کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، جہاں پر ان کے تقریبا 50 لاکھ فالوؤرز ہیں

About

Leave Comment

Skip to toolbar