Saturday , April 17 2021

سینیٹ کی ایک سیٹ نے اس کٹھ پتلی نظام کو بے نقاب کردیا ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد، مارچ 06 (اعتماد نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ وزیراعظم اور اسپیکر کب تک کرسی پر رہیں گے۔ سینیٹ کی ایک سیٹ نے اس کٹھ پتلی نظام کو بے نقاب کردیا ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ اس وقت ملک میں ایک سلیکٹڈ کٹھ پتلی نظام چل رہا ہے جس نے میڈیا اور عدلیہ پر پابندیاں اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی ایک سیٹ نے اس کٹھ پتلی نظام کو بے نقاب کردیا ہے، ہم نے ایک سیٹ جیت کر دکھایا ہے کہ وزیراعظم اکثریت کھوچکے ہیں، اب تو صدر پاکستان نے بھی مان لیا کہ عمران خان اکثریت کھوچکے ہیں۔
بلاول کا کہنا تھاکہ گالی دینا، الزام لگانا تو سلیکٹڈ کی روایت ہے مگر اب یہ جتنا بھی رو پیٹ لیں، حقیقت یہ ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی انتخاب جیت چکے ہیں۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar