Saturday , March 6 2021

سینئر اداکار فاروق ضمیر کی چوتھی برسی 23فروری کو منائی جائےگی

سینئر اداکار فاروق ضمیر کی چوتھی برسی 23فروری کو منائی جائےگی

لاہورفروری 19(اعتماد نیوز) سینئر ٹی وی اداکار فاروق ضمیر کی چوتھی برسی 23فروری کو منائی جائے گی ۔فاروق ضمیر 1941 کو پیدا ہوئے اورانہوں نے گورنمنٹ کالج سے آرکیالوجی میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی، دوران تعلیم ہی ان کا رجحان اداکاری کی طرف ہوگیا تھا۔

فاروق ضمیر نے فنی کیرئیر کا آغاز 90 کی دہائی سے کیا اور کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جس میں رانی، گڈریا،سراغ زندگی، جیسے کئی مشہور ڈرامے شامل ہیں جبکہ انہوں نے کئی فلمو ں میں بھی کام کیا ۔

اداکاری کے شعبے میں وہ ایک خاص حیثیت رکھتے تھے، کرداروں سے ان کی مطابقت اور مکالمہ نگاری ناظرین کو اپنی جانب کھینچ لیتی تھی، وہ ایک رجحان ساز شخصیت کے مالک تھے۔فاروق ضمیر کی بے پناہ فنی صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فاروق ضمیر 23 فروری 2017 کو خالق حقیقی سے جاملے۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar