Saturday , April 17 2021

سمندر انسانیت کی خوشحالی اور معاشی ترقی کےلئے نا گزیر ہیں، ایڈمرل ظفر محمود عباسی

اعتماد نیوز

اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہاہے کہ عالمی یوم بحر سمندروں کو درپیش خطرات سے محفوظ بنانے کے لئے مربوط بین الاقوامی کاوشیں یقینی بنانے کا دن ہے۔

عالمی یوم بحر کے موقع پر اپنے پیغام میں سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ سمندر انسانیت کی خوشحالی اور معاشی ترقی کا مشترکہ وسیلہ اور زمینی حیات کی بقاءکےلئے نا گزیر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاک بحریہ سمندری وسائل کے محفوظ،دیر پا اور جدت پر مبنی طریقوں سے استعمال کے لئے سر گرم ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انسانی اور صنعتی فضلے،بحری جہازوں سے تیل کے رساو¿ اور ماہی گیری کے ممنوعہ طریقوں کی روک تھام میں بھی پاک بحریہ بھرپور کردار اداکر رہی ہے.۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar