Saturday , August 8 2020

سشانت سنگھ دو خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے

اعتماد نیوز

ممبئی: بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور اب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اداکار ڈپریشن کی 2 خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے جس کا وہ علاج بھی کروا رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے پر تفتیش کرنے والے ایک پولیس افسر نے انکشاف کیا کہ اداکار ڈپریشن کی 2 بیماریوں کا علاج کروا رہے تھے جب کہ لاک ڈاﺅن سے ایک ہفتہ قبل وہ ہندوجا ہسپتال میں علاج کرانے کی غرض سے اسپتال میں داخل بھی ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ پیرانویا اور بائپولر ڈس آرڈر کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ اداکار اپنی مصروفیات کے باوجود بھی خود کو اکیلا محسوس کرتے تھے اور یہ بات ان کے گواہوں سے پوچھ گچھ کے بعد سامنے آئی ہے۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar