Wednesday , August 10 2022

سرگودھا میں چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں 2 موٹرسائیکلوں سمیت لاکھوں روپے مالیت کا مال وزر لوٹ لیا گیا

سرگودھا(اعتماد نیوز)سرگودھا میں چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں 2 موٹرسائیکلوں سمیت لاکھوں روپے مالیت کا مال وزر لوٹ لیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا ٹول پلازہ بائی پاس پر 2 موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے ایک کمپنی کے گاڑی کو روک کر ڈرائیور ارشد اور کمپنی ملازم رحیم یار خان کے انیس سے 10 لاکھ روپے اور تین موبائل فون چھین لئے۔یونیورسٹی روڈ کے علاقہ کلیار ٹاون میں ٹیلی فون کال کے ذریعے انعام کا لالچ دے کر خاتون منیرہ بیگم سے 48 ہزار روپے لوٹ لئے گے۔شہر کے علاوہ ظفراللہ روڈ چوروں نے دیواریں پھلانگ کر ندیم کے گھر سے کمپیوٹر اور دیگر سامان اڑا لیا۔ شہر کی اعظم مارکیٹ میں عمران کے جوتوں کی کارخانہ سے 48 جوڑے جوتےنکال لئے گے۔ٹرسٹ پلازہ سے عاصم کاموٹرسائیکل سی ڈی 70 چوری ہو گیا۔سٹیلائٹ ٹاون کلب روڈ سنوکر کلب سے احسن کا موبائل فون چوری کر لیا گیا۔ پل 78 پل پر کھڑی ہنڈائی گاڑیوں سے تین بیٹریاں نکال لی گئیں۔اقبال کالونی زیڈ بلاک سے شہباز کا موٹرسائیکل چور لے گے۔نواحی چک 110 شمالی میں سکندر کے گھر سے قیمتی پارچات،زیورات،ریاض کے گھر مرغیاں اور کبوتر چرا لئے گے۔ علاقوں کی متعلقہ پولیس مصروف کاروائی ہے


About

Skip to toolbar