Saturday , March 6 2021

ریلوے میں موجود کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بناؤں گا، اعظم سواتی

ریلوے میں موجود کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بناؤں گا، اعظم سواتی

اسلام آباد (اعتماد نیوز) وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ہم ریلوے سے 50 سال کی گندگی نکال رہے ہیں، ریلوے میں موجود کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بناؤں گا۔

اتوار کو اعظم خان سواتی کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لیے اسلام آباد میں سفاری ٹورسٹ ٹرین کا افتتاح کردیا گیا ۔

سفاری ٹورسٹ ٹرین کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی و دیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کے دوران اعظم خان سواتی نے محکمہ ریلوے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلی ترجیح ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ ہے، ریلوے کی وجہ سے ملک ترقی کرتے ہیں، ریلوے سیاحت میں بہترین کردار ادا کرے گا۔وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہ دنیا ریلوے کے ذریعے اپنی معیشت چلارہی ہے، ریلوے کی وجہ سے سیاحت ترقی کرتی ہے۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar