ریاض کنسرٹ میں چاقو سے حملہ کرنے والے کو یمنی القاعدہ سے احکامات ملنے کا انکشاف
ریاض(اعتماد نیوز)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں گذشتہ ماہ ایک لائیو کنسرٹ کے دوران میں تین فن کاروں کو چاقو گھونپنے والا مشتبہ ملزم یمن میں القاعدہ سے ملنے والے احکامات پر عمل کر رہا تھا۔سعودی سکیورٹی فورسز نے اس شخص کو چاقو حملے کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویڑن چینل نے اس حملہ آور کے القاعدہ سے روابط کی اطلاع دی اور بتایا کہ یمن سے تعلق رکھنے والے اس تینتیس سالہ مشتبہ حملہ آور کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہوچکی ہے۔تاہم ابھی اس کی مکمل شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔