Tuesday , October 20 2020

دو سو ارب روپے کی چوری جہانگیر ترین کے ذمے ہے ، مسلم لیگ نواز

اعلیٰ عدلیہ جہانگیر ترین کے فرار کا نوٹس لے’ مسلم لیگ نواز
وازشریف چائے پی لیں اورشہبازشریف میٹنگ کر لیں تو حکومت کو تکلیف شروع ہوجاتی ہے .مسلم لیگ نواز
ٹارزن کا ہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان کیلئے قانون اور شہبازشریف کیلئے اور ہے. لیگی رہنماء عظمی بخاری

لاہور( اعتماد نیوز) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ٹارزن بننے والے دیکھتے رہ گئے اورجہانگیرترین بیٹے کے ساتھ لندن چلے گئے،ٹارزن کا ہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان کیلئے قانون اور شہبازشریف کیلئے اور ہے،چینی چوری کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد کسی شخص کو سزا نہیں دی گئی،اعلیٰ عدلیہ جہانگیر خان ترین کے ملک سے فرار ہونے کا نوٹس لے ،ہم چھینک ماریں تو نام ای سی ایل میں ڈال دیاجاتاہے ،دو سو ارب روپے کی چوری جہانگیر ترین کے ذمے ہے ،َاگر وہ علاج کیلئے گئے ہیں تو میڈیکل بورڈ بنایاجاتا،جہانگیر ترین کے بھاگنے میں عمران خان شریک جرم ہیں .

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نواز کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ اور پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا . ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف چائے پی لیں اورشہبازشریف میٹنگ کر لیں تو حکومت کو تکلیف شروع ہوجاتی ہے ،شیخ رشید کا حیلے بہانوں سے تنقید کا مقصد شہبازشریف سے ملاقات کرناہے ،شیخ رشید کو آنے والے دنوں میں مسلم لیگ نوازکی ضرورت ُپڑسکتی ہے ،عمران خان جعلی این او سی پر صادق و امین بننے ہیں،جمائمہ بی بی کا بے نامی کا لیٹر آج بھی ہمارے پاس موجود ہے۔ ن

لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہکہ آٹا چینی چور حکومت کے بغل میں ہیں ،آپ پہلے بھی مشرف کے ساتھ مل کر سیاستدانوں کو ختم کرنے دعوے کر چکے ہیں ،حکومتی وزرا ء کو شہبازشریف کبھی باتھ روم تو کبھی پچھلے کمرے میں نظر آتے ہیں ،اس سطح پرنہ اتریں وگرنہ ہمیں بھی بات کرناآتاہے ۔انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان نے شیخ رشید پر بہت باتیں کیں ، ان پر ٹکٹیں بیچنے کا الزام بھی ہے ،شیخ رشید نے (ن)لیگ جاپان کے صدر کے پیسے دینے تھے ،شیخ رشید کی آگے پیچھے کچھ نہیں ۔
لیگی رہنماؤں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے حکومت پر الزام لگایا کہ حکومت نے ٹیکسز بڑھائے تو چینی کی قیمت بڑھی ،یہ کہتے ہیں ایک روپے کے اضافے پر پانچ ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے ،آج بھی چینی پچاسی روپے فی کلو مل رہی ہے ،چینی پر ہر ماہ یوٹیلیٹی سٹور زپر دو ارب روپے کی سبسڈی دی گئی لیکن 78روپے کے ٹینڈر پر خریدی سبسڈی شوگر مل مالکان کو دی گئی ،شہزاد اکبر سوالات پر چھپ گئے ہیںاور اب وہ منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں ،چینی سبسڈی اور ٹینڈر کا شریف فیملی سے کوئی تعلق نہیں ۔
عظمی بخاری نے کہاکہ آنے والے دنوں میں آٹے کا بحران چینی سے بڑا بحران ہوگا روٹی دس اور نان پندرہ روپے کا کردیاگیاہے ،ان کی غفلت اور نالائقی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو آٹے چینی پر ریلیف نہیں دے سکتے ،عمران خان صادق اور امین کے جعلی این او سی پر وزیر اعظم بنے ،راشد خان کے ذریعے منی ٹریل ہوئی اس پر انہیں خود کو صادق و امین کہتے شرم آنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت بڑاجھوٹا ہے لوگوں کو ریلیف سے لے کر نوکریاں اور گھر کہاں ہیں ؟الیکشن کمیشن آپ کے صادق و امین کا سرٹیفکیٹ لے کر آ پ کے پیچھے گھوم رہی ہے ،وہ سوال پوچھ رہی ہے کہ زکوة کے پیسے کیسے کیسے ٹرانسفر کئے ،زمان پارک کے گھر کا بھی بتا دیں کس نے بنوایا

About

Leave Comment

Skip to toolbar