Friday , October 30 2020

حدیقہ کیانی کا ارطغرل غازی کوگانا گا کر خراج تحسین

اعتماد نیوز

لاہور: پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔حدیقہ کیانی نے ترک زبان میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کا گانا گاکر ناصرف پاکستانی عوام کو خوش کیا ہے بلکہ ترکی کے لوگوں کے بھی دل جیت لئے ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی نے اپنی خوبصورت آواز میں گنگنائے گئے ’ارطغرل غازی‘ کے ٹائٹل سانگ کی ویڈیو پوسٹ کی جس کے ساتھ ہی ا±نہوں نے ایک طویل کیپشن بھی لکھا۔حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ’پاکستان اور ترکی کے لیے میری محبت کسی دوسرے ملک کی محبت سے بالکل برعکس ہے کیونکہ میرے آباﺅ اجداد کا تعلق ترکی کے شہر ازمیر سے ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں بچپن سے ہی ترکی سے وابستہ رہی ہوں اور میں نے بچپن میں ہمیشہ ترکی میں منعقدہ بچوں کے بین الاقوامی میلے میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

‘گلوکارہ نے لکھا کہ ’2005 میں جب میں واپس ترکی گئی تھی تو میں نے ’اتاترک کلچرل سینٹر اینڈ اوپیرا ہاﺅس‘ میں ایک بار پھر سے پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور اس دوران سب سے خاص بات یہ تھی کہ میں نے ترکی کا مشہور گانا ’Sen Aglama‘ گایا تھا اور میں نے اپنی گلوکاری کے ذریعے اس ملک کے لوگوں سے پاکستانی عوام کی محبت کا اظہار کیا تھا جو ہر اچھے برے وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوتا ہے۔‘انہوں نے لکھا کہ ’اب 2020 میں پاکستان میں ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی کامیابی کے بعد میں نے ایک بار پھر ترکی کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرنے کا ارادہ کیا اور میں نے اس ضمن میں ترک زبان میں ’ارطغرل غازی‘ کا ٹائٹل سانگ گایا ہے۔‘حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ’میں نے اپنی گلوکار ی کے ذریعے ترکی کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے تاکہ اسی طرح پاکستان اور ترکی کے مابین ثقافت، فن اور محبت کے ذریعے دوستی پروان چڑھتی رہے۔‘آخر میں انہوں نے لکھا کہ ’امید کرتی ہوں کہ آپ کو میری آواز میں یہ گانا پسند آئےگا۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar