Sunday , October 25 2020

جمہوریت اور آئین کے خلاف سازشوں کو پی پی پی برداشت نہیں کرے گی،بلاول بھٹو

کراچی ( اعتماد نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت اور آئین کے خلاف ہونے والی سازشوں پر پی پی پی مزاحمت کرے گی ۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ھکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں ۔سلیکٹڈ و نااہل حکومت ناکام ہوچکی ہے۔موجودہ حالات میں عملی سیاسی جدوجہد کی ضرورت ہے. کارکن خود کو تیار رکھیں. جلد عوامی جدوجہد کے حوالے سے انہیں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی. کرونا وائرس وبا کے دوران حکومت کی نااہلی مزید عیاں ہو چکی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اٹھارویں ترمیم، این ایف سی اور صوبائی خعد مختاری کے خالف سازشوں کو ناکام بنائے گی .سلیکٹڈ حکمرانوں اور ان کے پیچھے غیر جمہوری عناصر کو نہ فقط بے نقاب کریں گے بلکہ ان کے آگے مزاحمت کی آہنی دیوار بھی بنیں گے۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar