Saturday , October 24 2020

جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ پر اسلام آباد پولیس کی تیاریوں جاری

جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے آزادی مار چ کے اعلان کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کر دی
آئی جی کی زیر صدارت اجلاس ،آزادی مارچ کے شرکاءکو اسلام آباد داخل ہونے سے روکنے راستوں کی بندش پر تفصیلی مشاورت کی گئی
اسلام آباد(اعتماد نیوز)جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے آزادی مار چ کے اعلان کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کر دی۔ بدھ کو آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز نے کی شرکت کی ۔اجلاس میں آزادی مارچ کی صورت میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی کی تمام افسران آزادی مارچ کے شرکاءنمٹنے کیلئے بہترین تیاری رکھنے کے لیے ہدایات دی۔ذرائع نے بتایاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور اسلام آباد پولیس کا مورال بلند رکھنے کےلئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ زرائع کے مطابق آزادی مارچ کے شرکاءکو اسلام آباد داخل ہونے سے روکنے راستوں کی بندش پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق داخلی و خاری راستوں کو کنٹینرز کے ذریعے بند کر نے کا آپشن بھی زیر غور کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایاکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar