Tuesday , December 1 2020

جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے افراد کی تعداد بیس ہزار کے قریب پہنچ گئی

اعتماد نیوز
برلن: جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے افراد کی تعداد بیس ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز حکام نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں انیس ہزار نو سو نوے افراد میں اس وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس سے قبل سب سے زیادہ تعداد ہفتے کے روز سامنے آئی تھی اور وہ انیس ہزار انسٹھ تھی۔ تاہم حکام کا کہنا تھا کہ اس اضافے کی ایک ممکنہ وجہ ملک بھر میں ٹیسٹس میں نمایاں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
جرمنی میں کورونا وائرس کے پھیلا ﺅکے تناظر میں رواں ماہ کے آخر تک لاک ڈاﺅن نافذ ہے۔ جرمنی میں نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد اب چھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar