Friday , September 17 2021

جب بھی جیون ساتھی کا انتخاب کیا تو اسے کسی سے نہیں چھپاؤں گی‘ صباء قمر

زندگی کا ساتھی ایسا ہونا چاہیے جسے میرے اوپر بھرپور اعتماد ہو‘ انٹر ویو میں گفتگو
لاہور: 09 اگست (اعتماد نیوز)اداکارہ صباء قمر نے کہا ہے کہ جب بھی اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کروں گی اسے ہرگز کسی سے چھپانے کی ضرورت نہیں،جیون ساتھی ایسا ہو جسے میرے شوبز میں کام کرنے پر اعتراض نہ ہو بلکہ وہ مجھ پر بھرپور اعتماد کرے۔ ایک انٹر ویو میں صباء قمر نے کہا کہ آئے روز میری شادی کے حوالے سے افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں۔کسی بھی لڑکی کی طرح مجھے بھی اس فریضے کو سر انجا م دینا ہے لیکن ابھی تک جیون ساتھی کا انتخاب نہیں کیا کیونکہ یہ آسان کا م نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جیون ساتھی ایسا ہو جو میرے شوبز پر کام کرنے پر اعتراض نہ کر ے بلکہ اس کا میرے اوپر بھرپور اعتماد ہو۔


About

Skip to toolbar