Saturday , August 8 2020

جاپانی حکومت نے پیدل چلتے ہوئے موبائل فون کی سکرین دیکھنے پر پابندی عائد کر دی

پیدل چلتے ہوئے موبائل فون دیکھنے والوں میں سے 95 فیصد ایسے افراد ہیں

ٹوکیو ۔ (اعتماد نیوز) جاپانی حکومت نے پیدل چلتے ہوئے موبائل فون کی سکرین دیکھنے پر پابندی عائد کر دی . پابندی کا اطلاق فی الحال دارالحکومت ٹوکیو کے قریبی شہر یاماٹو میں کیا گیا ہے۔
شہریوں کی بڑی تعداد نے اس نئے قانون کی حمایت کی ہے جس میں بڑی عمر کے علاوہ نوجوان بھی شامل ہیں۔ اکثر لوگ چہل قدمی کے دوران ارد گرد کے ماحول پر غور کرنے کے بجائے موبائل فون استعمال کر تے نظر آتے ہیں.
نئے قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ یا سزا نہیں ہوگی اور اس کا مقصد چلتے ہوئے موبائل سکرین دیکھنے کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے۔ یاماٹو کے ریلوے سٹیشن پر اترتے ہی یہ اعلان سنائی دیتا ہے کہ چلتے وقت سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی ہے۔ اپنے فونز اس وقت استعمال کریں جب آپ پیدل نہ چل رہے ہوں۔ ریلوے سٹیشن پر ہر طرف ہدایات درج ہیں جن کے ذریعے اس نئے قانون کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ بینرز پر لکھا ہے کہ سڑک، پارکس یا کسی بھی عوامی مرکز میں پیدل چلتے ہوئے موبائل کی سکرین دیکھنے پر پابندی ہے۔
جاپانی موبائل کمپنی این ٹی ٹی کی تحقیق کے مطابق پیدل چلتے ہوئے موبائل فون دیکھنے والوں میں سے 95 فیصد ایسے افراد ہیں جن کی توجہ سکرین پر مرکوز ہونے کے باعث انہیں سامنے نہیں دکھائی دے رہا ہوتا۔ جس کی وجہ سے حادثات میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar