Wednesday , December 2 2020

تھانہ صدر شمالی چھاﺅنی کی حدود سے فلپائن کی شہری مبینہ طور پر اغوا ہوگئی

اعتماد نیوز

لاہور: تھانہ صدر شمالی چھاﺅنی کی حدود سے فلپائن کی شہری مبینہ طور پر اغوا ہوگئی ،پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مغویہ کی تلاش کےلئے کوششیں شروع کر دیں۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور 36 سالہ لیلیٰ ٰبیتھچارلیس محمود انصاری نامی شخص کے گھر ہاﺅس میڈ تھی اور دو سال سے ملازمت کر رہی تھیں۔ پولیس کو دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ لیلیٰ بیتھچارلیس 8جون رات 8بجے گھر سے ضروری کام کے لیے نکلی مگر واپس نہیں آئی ۔درج کرائی گئی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہنامعلوم افراد نے لیلیٰ بیتھچارلیس کو اغوا ءکرلیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد غیر ملکی خاتون کی تلاس شروع کردی ہے۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar