Tuesday , October 20 2020

ترکی خود کو یونان اور قبرص کے ہاتھوں یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے گا ۔ میلوت کیواسوگلو

اگریورپی یونین ترکی کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرتی ہے تو ہمیں اس کا جواب دینا پڑے گا ۔ میلوت کیواسوگلو

انقرہ۔ (اعتماد نیوز) ترک وزیر خارجہ میلوت کیواسوگلو نے کہاہے کہ کہ اگریورپی یونین ترکی کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرتی ہے تو ہمیں اس کا جواب دینا پڑے گا اور ترکی خود کو یونان اور قبرص کے ہاتھوں یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے گا ۔
ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خارجہ میلوت کیواسوگلو کی طرف سے یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب گذشتہ ہفتے فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کے وزراء 13 جولائی کو قبرص اقتصادی زون میں ترکی سے متعلق اقدامات کے علاوہ ترکی پر نئی پابندیوں عائد کرنے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے، ترکی نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر یورپی یونین ترکی کے خلاف مزےد پابندیاں عائد کرتی ہے تو ہم اس کا جواب دینے پر مجبور ہوں گے جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہوجائے گی اور اس سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا ہم یورپی یونین سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلہ کے حل کا حصہ بن سکے ۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar