Saturday , August 8 2020

ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو سہارا دینے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی ڈیٹ ریلیف تجویز کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی

کورونا عالمی وبائی چیلنج نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے .شاہ محمود قریشی
پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں پر اس وبا کے اثرات انتہائی شدید ہیں۔وزیر خارجہ
اسلام آباد ۔ (اعتماد نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو سہارا دینے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی ڈیٹ ریلیف تجویز کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔
وزارت خارجہ میں سابقہ خارجہ سیکریٹریز کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شاہ ًھمود قریشی نے کہا کہ کورونا عالمی وبائی چیلنج نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں پر اس وبا کے اثرات انتہائی شدید نوعیت کے ہیں۔کرونا وبائی صورت حال کے معاشی مضمرات سے نمٹنے اور ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو سہارا دینے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی ڈیٹ ریلیف تجویز کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو کرفیو کے نام پر بھارتی استبداد کا سامنا کرتے 10 ماہ گزر چکے ہیں، کرونا وبا کے بعد مظلوم کشمیری دوہرا لاک ڈاو¿ن بھگت رہے ہیں۔بھارت کی جانب سے لاین آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور معصوم کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ہندوستان دانستہ طور پر خطے کا امن و امان تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے عالمی برادری کو ہندوستان کے اس جارحانہ رویے کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈومیسائل قوانین میں ترمیم کے ذریعے، آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کا قدم ،اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور صدر سیکورٹی کونسل کو بذریعہ خط ہندوستان کے ان عزائم سے آگاہ کر دیا ہے۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar