Sunday , July 5 2020

تحریک انصاف اصولوں کی سیاست کر رہی ہے جبکہ اپوزیشن سیاسی پوائنٹ سکورنگ میں لگی ہوئی ہے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

اعتماد نیوز

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم اصولوں اور نظر یے کی سیاست کررہے ہیں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر اختر ملک نے ملاقات کی ہے ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈہ احتساب رکوانے کے سواکچھ نہیں مگر یہ کبھی نہیں ہوگا۔

گور نر پنجاب چودھری محمد سرور نے گور نر ہاوس میں صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پاس نہ ہونے کا دعویٰ کر نیوالی اپوزیشن جماعتیں کہاں ہیں ؟ بجٹ کی منظوری پر وزیر اعظم عمران خان اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتاہوں –

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے- ہم اصولوں اور نظر یہ کی سیاست کررہے ہیں پیچھے نہیں ہٹیں گے ، سیاسی پوائنٹ سکور نگ کر نے کا رویہ اپوزیشن کو تر ک کر ناچاہئے- انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے- گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ حکومت22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے ، ماسک سمیت دیگرحفاظتی اقدامات سے ہی کورونا سے بچا جاسکتا ہے –


About

Leave Comment

Skip to toolbar