Wednesday , December 2 2020

بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا ذمہ دار ایران ہے، ٹرمپ

بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا ذمہ دار ایران ہے، ٹرمپ
ایران نے ایک امریکی اہلکار کو ہلاک کیا اور کئی کو زخمی بھی کیا، اس واقعے پر سخت رد عمل سامنے آئے گا،بیان
واشنگٹن (اعتماد نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ سازی کا الزام ایران پر عائد کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران نے ایک امریکی اہلکار کو ہلاک کیا اور کئی کو زخمی کیا، انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر سخت امریکی رد عمل سامنے آئے گا۔ ان کے مطابق اب ایران بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا ذمہ دار بھی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عراقی حکام سے سفارت خانے کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ امریکا نے ابھی ہفتے کے روز ہی عراق اور شام میں ایران نواز جنگجووں پر فضائی حملے کیے تھے


About

Leave Comment

Skip to toolbar