Saturday , April 17 2021

برطانیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا لازمی قراردے دیا

اعتماد نیوز

لندن: انگلینڈ میں 15 جون سے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کے لئے فیس ماسک کا پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں شہریوں پرجرمانہ کیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ لاک ڈاون میں مزید نرمی کے بعد مسافروں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے جس کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔

جہاز، ریل اور بسوں میں سفر کرنے والوں کو ماسک پہننا لازم ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے بچے، معذور اور ایسے افراد جنہیں سانس کی بیماری ہے، ان مسافروں کے لیے ماسک پہننا لازمی نہیں۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar