Saturday , March 6 2021

ایران کے ساتھ ملکی تجارت کو فروغ اور آمدورفت کو مزید آسان بنایا جائے گا.شیخ رشید

کوئیٹہ۔20فروری (اعتماد نیوز):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ملکی تجارت کو فروغ اور آمدورفت کو مزید آسان بنایا جائے گا. داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروۓ ئےکار لاۓ جائینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تفتانبارڈر کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوۓ کیا، وزیر داخلہ نے پاک ایران سرحد پر باڑ کی تنصیب، تفتان میں تجارت کے فروغ اور آمدورفت کی سہولیات کا جائزہ لیا، آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل آئمان بلال صفدر وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے، وزیر داخلہ تربت سے بذریعہ ہیلی کاپٹر تفتان پہنچے،پاکستان ،ایران بارڈر پر باڑ کا جائزہ لیا، انہوں نے زائرین کیلئے قائم کیمپ کا معائنہ بھی کیا،

وزیر داخلہ کو زائرین کی پاکستان اور ایران کے درمیان آمدورفت سے متعلق بریفنگ دی گئی، انہوں نے متعلقہ حکام کو زائرین کے لئے سہولیات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی، وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی سرحد پر باڑ لگانے کا کام 40 فیصد مکمل ہوچکا ہے، 928 کلومیٹر بارڈر پر باڑ کا کام اسی سال دسمبر تک مکمل ہوجائیگا، پاکستان کی ایران اور افغانستان کیساتھ سرحد پر مینجمنٹ کو جدید ترین بنا رہے ہیں،ملکی تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمدورفت کو مزید آسان بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں.


About

Leave Comment

Skip to toolbar