Wednesday , July 15 2020

اپوزیشن کی پالیسیاں حکومت کیلئے نہیں خود انکے لیے سیاسی خطرہ ہیں .چوہدری سرور

اپوزیشن اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ اور احتساب سے بچاﺅ کیلئے اے پی سی بلانا چاہتی ہے

لاہور۔ (اعتماد نیوز ) گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف ا ے پی سی بلانے کا شوق پورا کر لیں حکومت آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں ۔

پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ اپوزیشن کی پالیسیاں حکومت کیلئے نہیں خود انکے لیے سیاسی خطرہ ہیں کیونکہ ان کا ایجنڈا عوامی نہیں ذاتی مفادات کا تحفظ ہے جسکو عوام مستر دکرتے ہیں ‘ تحر یک انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے اپوزیشن اب تک درجنوں آل پارٹیز کانفرنس بلا چکی ہے اور اب بھی اگر اپوزیشن اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ اور احتساب سے بچاﺅ کیلئے اے پی سی بلانا چاہتی ہے توضرور بلا لیں اس کا حشر بھی ماضی کی آل پارٹیز کانفرنس جیسا ہوگا ۔

چوہدری سرور نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی کر پشن اور ناقص پالیسیوں کے نتائج آج بھی قوم بھگت رہی ہے ،ملک کو اربوں ڈالرز کا مقر وض کر نیوالی اپوزیشن جماعتوں کو اپنے دور اقتدار کا حساب دینا پڑ یگا قوم انکو کسی صورت معاف نہیں کر ے گی ۔انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے پاکستان کو معاشی چیلنج کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے مگر اس کے باوجود وفاقی اور پنجاب حکومت نے عوام کو ٹیکس فری بجٹ دیا ہے اور اب بھی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجائے ۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں جولائی میں مزید شدت کا خطر ہ موجود ہے اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ آنیوالے دنوں میں کورونا سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنائے اسکے علاوہ کورونا سے بچاﺅ کا کوئی آپشن نہیں ۔.


About

Leave Comment

Skip to toolbar