Friday , October 30 2020

امریکی مشروب ساز کمپنی کا پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال ترک کرنے سے انکار

صارفین پلاسٹک کی بوتلوں میں مشروب پینا پسند کرتے ہیں،کیسے استعمال ترک کردیں،سینئر نائب صدرکوکاکولا
واشنگٹن(اعتماد نیوز)امریکی مشروب ساز کمپنی کوکاکولا نے کہاہے کہ کہ وہ پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال ترک نہیں کرے گی کیوں کہ اس کے صارفین پلاسٹک کی بوتلوں میں مشروب پینا پسند کرتے ہیں۔ کمپنی کی سینئر ر نائب صدر بی پیریز نے برطانوی نشریاتی ادارے کو اپنے انٹرویو میں بتایا کہ لوگوں کو ابھی بھی پلاسٹک کی بوتل میں ہی مشروبات پینا پسند ہے اس لیے کمپنی پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال ترک نہیں کرے گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کی پلاسٹک کی بوتل وزن میں ہلکی ہوتی ہے جس کی وجہ سے لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar