Sunday , January 17 2021

امریکا: شاپنگ مال میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک، حملہ آور زیرحراست

واشنگٹن: 04 اگست (اعتماد نیوز) امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 20 افراد کو قتل جبکہ 26 افراد کو زخمی کردیا، واقعے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے بھی کردیا۔

ٹیکساس حکام نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کے خدشے کا اظہار کیا، جبکہ یہ بھی بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ایک شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کیا.

ٹیکساس پولیس نے کہا کہ بیشتر لوگوں کی موت ال پاسو مال میں ہی ہوئی. انہوں نے کہا کہ جس وقت یہ حملہ ہوا اس وقت اسٹور میں تقریبا تین ہزار لوگ موجود تھے.پولیس چیف نے کہا کہ فائرنگ کی تحقیقات نفرت انگیز جرم کے تناظر میں کی جارہی ہے،ملزم سے برآمد مواد میں ممکنہ نفرت انگیز جرم کے اشارے ملے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کانام پیٹرک کروسیس ہے جو ڈیلس کا رہنے والا ہے۔
ٹیکساس کے سیلو وسٹہ مال میں فائرنگ کا یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا، ویک اینڈکی وجہ سے شاپنگ مال میں اس وقت لوگوں کی نسبتاًزیادہ تعدادہوتی ہے۔
حملہ آور نے فرار ہونےکی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتےہوئے اسے حراست میں لے لیا۔
امریکی میڈیا نے20 افراد کی موت کادعویٰ کیا ہےتاہم اٹارنی جنرل نے 15اموات کی تصدیق کی ہے۔
انٹراسٹیٹ 10 کےمشرقی جانب مال میں فائرنگ کے بعدلوگوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ علاقے سے دور رہیں۔ یہ علاقہ میکسیکو کی سرحد کے قریب ہے۔
واقعہ پر ردعمل میں امریکہ کےصدر ٹرمپ نے کہا کہ بری اطلاعات آرہی ہیں،کئی لوگ مارےگئے ہیں۔ انہوں نے گورنر ایبٹ سے بات کرکے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ٹیکساس کےگورنر گریگ ایبٹ نے واقعہ کو بے رحم تشدد قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے.


About

Leave Comment

Skip to toolbar