Saturday , March 6 2021

اداکار ہ ہما علی نے پنجاب بھر کے تھیٹروں میں پرفارم کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کر لیا

اداکار ہ ہما علی نے پنجاب بھر کے تھیٹروں میں پرفارم کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کر لیا

ہما علی پروڈیوسر آصف راہی کے ہمراہ ان دنوں قصور کے تھیٹر میں ” ٹھگ میرے بادشاہ “ میں پرفارم کر رہی ہیں

لاہور(اعتماد نیوز)اداکار ہ ہما علی نے پنجاب بھر کے تھیٹروں میں پرفارم کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کر لیا ۔ اسٹیج کی نامور اداکارہ ہما علی جو لاہور کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں ان دنوں قصور میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” ٹھگ میرے بادشاہ “ میں پرفارم کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ لاہور سے باہر دوسرے شہروں میں بھی کام کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے ۔جب دوسرے کے پرستاربھی عزت و احترام سے پیش آتے ہیں اور اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہیں تو بیحد خوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے ۔ اداکارہ پروڈیوسر آصف علی راہی ہیں کے ساتھ پہلی مرتبہ قصور کے سٹی تھیٹر میں پرفارم کررہی ہیں جسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے ۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar