Thursday , December 7 2023

اداکارظفرمسعودکی 39ویں برسی 24مئی کو منائی جائی گی

اعتماد نیوز

لاہور: پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اداکارظفرمسعودمرحوم کی 39ویں برسی 24مئی کو منائی جائی گی ۔

ظفر مسعود نے کراچی پی ٹی وی سینٹر سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیااور اپنے زمانے کی مقبول ترین ڈرامہ سیریل ”خدا کی بستی “میں کردارادا کیا جو آج بھی انکے پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہے ۔ ظفر مسعود نے پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور ڈراموں زیر زبر پیش، انکل عرفی، آبگینے، بندش اور کرن کہانی میں کام کرکے بہت مقبولیت حاصل کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن لاہور مرکز کی ڈرامہ سیریز ایک محبت سو افسانے کے چند ڈراموں میں بھی ناقابل فراموش اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔

انہوں نے پانچ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جن میں سے تین فلمیں اردو میں اور دو پنجابی زبان میں بنائی گئی تھیں۔ ظفر مسعود 24 مئی 1981 کو کار حادثے میں جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔

#اداکار، #ظفرمسعود، #برسی، #اعتمادنیوز،


About

Skip to toolbar