Tuesday , December 1 2020

آسٹریلیا میں غیرملکی مداخلت کے نئے قوانین کے تحت پہلی بار مقدمہ

اعتماد نیوز

کینبرا: آسٹریلیا میں غیرملکی مداخلت کے نئے قوانین کے تحت پہلی مرتبہ ایک شخص پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایک ملزم کو غیرملکی خفیہ ادارے سے رابطے کے الزام کے تحت جمعرات کو میلبورن میں ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق 2018میں آسٹریلیا میں جاسوسی اور غیرملکی مداخلت کا قانون منظور کیا گیا تھا۔ اس قانون کے تجرم کی سزا دس برس قید ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ غیرملکی مداخلت کے معاملے کی چھان بین کے تحت 16 اکتوبر کو آسٹریلیا کی وفاقی پولیس نے میلبورن شہر میں متعدد مقامات پر چھاپے بھی مارے تھے۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar